اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں اہم سفارتی سرگرمیاں کے باعث راولپنڈی انتظامیہ کا سکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا۔
سی پی او آفس میں آر پی او کی سربراہی میں اجلاس ہوا، جس میں ڈویژن بھر کے پولیس حکام ،ضلع کے تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی جس میں یہ فیـصلہ کیا گیا سکیورٹی پلان آج رات بارہ بجے سے نافذ العمل ہو گا ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق راولپنڈی شہر کے داخلی راستوں پر اے کیٹیگری کے ناکہ بندی ہو گی،بغیر سرچنگ اور شناخت کے راولپنڈی میں داخل نہیں ہو سکے گا۔
راولپنڈی شہر کی پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند ہو گی، تمام انٹر سٹی ٹرانسپورٹ اڈے بند ہو نگے،ہیوی ٹریفک کا بھی داخلہ بند ہو گا اور تمام چھوٹے بڑے بازار بند ، تمام پٹرول پمپ بھی رات بارہ بجے سے بند ہوں گے۔