روس اور بھارت کے درمیان ایک اہم دفاعی معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کے علاقوں میں محدود پیمانے پر فوجی تعیناتی کر سکیں گے۔
روسی میڈیا کے مطابق اس معاہدے کی مدت 5 سال ہوگی اور اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے ملک میں مخصوص تعداد میں فوجی اور عسکری وسائل رکھنے کی اجازت ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق کسی بھی وقت ایک ملک زیادہ سے زیادہ 5 فوجی جہاز، 10 لڑاکا طیارے اور تقریباً 3 ہزار فوجی میزبان ملک کے علاقے اور فضائی حدود میں تعینات کر سکے گا۔
ماہرین کے مطابق یہ معاہدہ Russia اور India کے درمیان بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک تعلقات اور خطے میں دفاعی تعاون کو نئی سطح پر لے جانے کی عکاسی کرتا ہے۔