برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا اس بات کی متحمل نہیں ہو سکتی کہ ہر روز ایسے بیانات یا ٹوئٹس دیکھے جائیں جن میں دھمکیاں اور جنگ کے اعلانات شامل ہوں۔
اسپین کے شہر بارسلونا میں ترقی پسند رہنماؤں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران میں جنگ روکنے میں ناکامی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کو اپنے طرزِ عمل پر نظرثانی کرنا ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ قابلِ قبول نہیں کہ لوگ ہر صبح اور رات ایک ایسے صدر کے بیانات پڑھیں جو دنیا کو مسلسل دھمکیاں دیتا ہو اور جنگی ماحول کو فروغ دے رہا ہو۔