ڈیزل سے بھرا پاکستانی جہاز “خیرپور” آبنائے ہرمز میں داخل ہونے کے بعد واپس لوٹ گیا۔
شپنگ ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث جہاز کو اپنا رخ تبدیل کرنا پڑا، تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جلد اسے دوبارہ گزرنے کی اجازت مل سکتی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ خیرپور جہاز کویت سے لاکھوں لیٹر ڈیزل کراچی لے کر آ رہا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی پرچم بردار ایک آئل ٹینکر نے آبنائے ہرمز عبور کی تھی، جو امریکی ناکہ بندی کے بعد خام تیل کے ساتھ اس راستے سے گزرنے والا پہلا جہاز تھا۔
تاہم آج امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم نہ ہونے پر ایران نے ایک بار پھر آبنائے ہرمز کو بند کر دیا۔