نارووال: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایران جنگ جاری رہتی تو تیل کی قیمت 6 سو روپے لیٹر سےزیادہ ہوجاتی اوردنیا بھرکے 193 ممالک کی معیشت بیٹھ جاتی۔
احسن اقبال نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت لوگوں کو بتاتی تھی کہ پاکستان کا بیڑا غرق ہوگیا، ایک لیڈر کی تقریر شروع ہی ستیاناس اور بیڑا غرق سے ہوتی تھی مگر آج اسی پاکستان نے معرکہ حق میں ہندوستان کے دانت توڑ کر رکھ دیے،آج آسٹریلیا سے لے کر امریکا تک پوری دنیا میں جس ملک کے چرچے ہیں تو وہ پاکستان ہے۔یہ بات انہوں نے نارووال نجی کالج منعقدہ تقریب میںخطاب کرتے ہوئے کہی۔
احسن اقبال کس کہنا تھاکہ آج اگر دنیا کے لیڈر جس ملک کو شاباش دے رہا ہیں تو وہ پاکستان ہے، آج دنیا جس کی بہترین سفارت کاری کے قصیدے پڑھ رہی ہے تو وہ پاکستان ہے، اللہ نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان کا پرچم پوری دنیا میں بلند کر دیا، تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں، جب بھی مسلم لیگ کی حکومت آئی پاکستان کا وقار بلند ہوا۔
وفاقی وزیر کا مزیدکہنا تھا کہ اگر ایران جنگ جاری رہتی تو تیل کی قیمت 6 سو روپے لیٹر سے اوپر چلی جاتیں، اگر تیل کی قیمت اس بلندی پر جاتیں تو دنیا کے 193 ملکوں کی معیشت بیٹھ جاتی، آج پاکستان کی قیادت صرف پاکستان کی محسن نہیں بلکہ 193 ملکوں کی محسن ہے۔