تامل ناڈو: بھارتی ریاست میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی،حکام نے تحقیقات شروع کردیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی بھارتی ریاست گجرات میں آتش بازی کی فیکٹری میں دھماکے سے 18 افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے تھے۔