ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنوں میں آپریشن، مطلوب خارجی لیڈر سمیت 2 دہشتگرد ہلاک

بنوں: سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب رنگ لیڈر سمیت 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ Inter-Services Public Relations کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد مارے گئے۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں رنگ لیڈر وحید اللہ عرف مختیار اور ایک خودکش بمبار شامل ہے۔ وحید اللہ دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا اور انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور شہریوں کی شہادتوں میں بھی ملوث تھا، جبکہ وہ 21 فروری 2026 کو بنوں میں ہونے والے خودکش حملے کا مرکزی سہولتکار بھی تھا جس میں لیفٹیننٹ کرنل گل فراز شہید ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس کامیاب آپریشن کے ذریعے مرکزی ملزم کو انجام تک پہنچا دیا گیا ہے اور ایک بڑے ممکنہ سانحے کو بھی بروقت کارروائی سے ناکام بنایا گیا۔ فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں