اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی ہے۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری نئے نوٹم (NOTAM) کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ، لیز پر حاصل کردہ، کمرشل اور فوجی طیارے ایک ماہ مزید پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔
نوٹم کے مطابق یہ پابندی اب 24 مئی 2026 کی صبح 5 بجے تک برقرار رہے گی، جس کے بعد بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا عرصہ دوسرے سال میں داخل ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے یہ پابندی 23 اپریل 2025 کو لگائی تھی، جس کے بعد سے بھارتی فضائی کمپنیوں کو متبادل راستے اختیار کرنا پڑ رہے ہیں، جس کے باعث انہیں اربوں روپے کے اضافی اخراجات اور تاخیر کا سامنا ہے۔
حکام کے مطابق یہ فیصلہ سکیورٹی اور علاقائی صورتحال کے تناظر میں برقرار رکھا گیا ہے۔