ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران نے امن مذاکرات میں شرکت کی تصدیق نہیں کی، سفارتی کوششیں جاری ہیں، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں امن مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کے لیے ایران کی جانب سے وفد کی تصدیق کا باضابطہ جواب تاحال موصول نہیں ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان بطور ثالث ایران کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور سفارتی ذرائع سے مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

عطا اللہ تارڑ کے مطابق 2 ہفتوں کی جنگ بندی 22 اپریل کی صبح 4:50 بجے ختم ہو رہی ہے، اس لیے اس سے قبل ایران کا مذاکرات میں شرکت سے متعلق فیصلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ایرانی قیادت کو مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت پر آمادہ کرنے کے لیے مخلصانہ کوششیں کی ہیں اور یہ سفارتی کاوشیں تاحال جاری ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں