اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون ایریا میں قائم تمام وفاقی دفاتر کل ورک فرام ہوم کریں گے۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق ریڈ زون کی وزارتوں، ڈویژنز اور سرکاری اداروں کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ 22 اپریل کو دفاتر بند نہیں ہوں گے بلکہ کام گھروں سے ہوگا۔
تمام افسران اور سیکرٹریل اسٹاف کو سٹیشن پر موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا کہ مختصر نوٹس پر طلبی ممکن ہے، ضرورت پڑنے پر افسران کو فوری دفتر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔