ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں اسلحہ لائسنس کی تجدید کے نظام میں بڑی تبدیلی

اسلام آباد: ملک میں اسلحہ لائسنس کی تجدید کے نظام میں بڑی تبدیلی کر دی گئی۔

وزارت داخلہ کے مطابق لائسنس کی تجدید اب ہر پانچ سال بعد اسی تاریخ کو کروانا ہوگی جس تاریخ کو لائسنس کا اجرا یا تجدید ہوئی تھی۔

رپورٹ کئےمطابق پرانے سسٹم میں وفاق سے بننے والے اسلحہ لائسنس کی میعاد 31 دسمبر کو ختم ہوجاتی تھی، اور پھر اس کی تجدید کروانا ہوتی تھی۔ تاہم اب اس نظام کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نادرا کے مطابق وزارتِ داخلہ کی ہدایت پر شہریوں کی سہولت کے لئے وفاق میں اسلحہ لائسنس کی تجدید کا نیا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ لائسنس تاریخِ اجرا یا تاریخ تجدید کے بعد پانچ سال تک مؤثر رہے گا، تاکہ شہری پوری پانچ سالہ میعاد سے فائدہ اٹھا سکیں۔

پرانے نظام کے تحت تمام لائسنسوں کی میعاد ہر سال اکتیس دسمبر کو ختم ہو جاتی تھی،اور شہری پورے پانچ سال کی میعاد کا فائدہ نہیں اٹھا سکتے تھے۔ اسلحہ لائسنس نظام کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کی بدولت شہریوں کی یہ مشکل دور ہو گئی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں