ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرگودھا: خاتون پر مبینہ تشدد، سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج

سرگودھا: ماڑی لک میں ایک خاتون نے اپنے شوہر اور سسرالیوں پر مبینہ طور پر تشدد اور قید رکھنے کا الزام عائد کیا ہے، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق تھانہ جھال چکیاں میں درج کیس میں خاتون نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ اٹلی سے اپنے شوہر اور بیٹے کے ہمراہ 13 ستمبر 2025 کو پاکستان آئی تھیں، جس کے بعد سسرالیوں نے انہیں کئی ماہ تک گھر میں قید رکھا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

خاتون نے مزید بتایا کہ اس دوران اس کے زیورات اور پاسپورٹ بھی مبینہ طور پر چھین لیے گئے، تاہم وہ گھریلو حالات بہتر ہونے کی امید میں خاموش رہیں۔

بعد ازاں متاثرہ خاتون نے پولیس سے رابطہ کیا، جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق نامزد افراد سے تفتیش جاری ہے اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں