ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیک ٹائم میں بجلی کی فراہمی بہتر، لوڈ مینجمنٹ میں کمی کا دعویٰ

لاہور: پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق ملک میں پیک ٹائم کے دوران بجلی کی فراہمی میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاور ڈویژن پاکستان کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ رات پیک ٹائم میں ڈیموں سے پانی کے بہتر اخراج کے باعث 5125 میگاواٹ بجلی پیدا کی گئی، جس سے نظام میں بہتری آئی۔

ترجمان کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں سے سینٹرل گرڈ تک 400 میگاواٹ بجلی کی ترسیل بھی مستحکم رہی، جس کے باعث تقسیم کار کمپنیوں نے صرف ایک سے دو گھنٹے کی لوڈ مینجمنٹ کی۔

انہوں نے کہا کہ اگر سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ  اور دیگر ذرائع سے ایل این جی کی مکمل دستیابی یقینی بن جائے تو پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ بھی ختم کی جا سکتی ہے، تاہم فی الحال 5500 میگاواٹ کے کچھ پاور پلانٹس گیس کی عدم دستیابی کے باعث بند ہیں۔

دوسری جانب لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان کے مطابق لیسکو ریجن میں بجلی کی طلب 2421 میگاواٹ جبکہ سپلائی 2550 میگاواٹ رہی، جس سے مجموعی طور پر کوئی بڑا شارٹ فال نہیں رہا۔

لیسکو کے مطابق موجودہ صورتحال میں لوڈ مینجمنٹ صرف لائن لاسز والے فیڈرز تک محدود ہے اور اس کا مقصد نظام کو مستحکم رکھنا اور طلب و رسد میں توازن برقرار رکھنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں