لاہور: شہر کے علاقے اچھرہ میں ایک گھر سے تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 9 سال کے درمیان ہیں اور انہیں تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت بچوں کے والدین گھر پر موجود نہیں تھے، تاہم پولیس نے شبے کی بنیاد پر بچوں کے چچا کو حراست میں لے لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔