چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افریقی ممالک پر دباؤ ڈالنے کے امریکی الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
ترجمان کے بیان میں کہا گیا کہ امریکا کے اشتعال انگیز بیانات قابل قبول نہیں، اور امریکہ کو ون چائنا پالیسی کا احترام کرنا چاہیے اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کرنا چاہیے۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق واشنگٹن کی جانب سے یہ الزام لگایا گیا تھا کہ چین نے کچھ افریقی ممالک پر دباؤ ڈال کر تائیوان کے صدر کے طیارے کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے پر مجبور کیا۔
دوسری جانب تائیوان نے حالیہ دنوں میں دعویٰ کیا تھا کہ بعض افریقی ممالک نے یکطرفہ طور پر صدارتی طیارے کے لیے اوورفلائٹ کلیئرنس منسوخ کر دی، جس پر چین نے امریکی تنقید کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔