مدینہ منورہ: ایران سے حج کے لیے طبی ودیگر شعبہ جات کا عملے کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ سعودی عرب پہنچ گیا۔
سعودی وزارت حج اور عمرہ کے مطابق ایرانی ایئرلائن کا طیارہ حج کیلئے طبی، اور دیگر خدمات کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے 121 رکنی عملے کو لیکر مدینہ منورہ پہنچا۔ ایرانی عازمین حج مدینہ منورہ میں 7 روز گزاریں گے۔
وزارت حج اور عمرہ نے بتایاکہ رواں سال 30ہزار سے زائد ایرانی عازمین حج سعودی عرب پہنچیں گے۔