ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ضلع کرم میں طویل عرصے سے غیرفعال پارہ چنار ائیرپورٹ دوبارہ فعال کردیا گیا

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں واقع پارہ چنار ائیرپورٹ کو طویل عرصے بعد دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ پیش رفت پاک فوج، ایف ڈبلیو او اور پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی مشترکہ کاوشوں سے ممکن ہوئی۔ پاک آرمی ایوی ایشن نے 26 اپریل کو آپریشنل لینڈنگ اور ٹیک آف کے ٹرائلز بھی انجام دیے۔

ان ٹرائلز کا مقصد رن وے کی فعالیت اور ائیرپورٹ کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔ ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 6 کامیاب لینڈنگ اور ٹیک آف کیے گئے۔

ائیرپورٹ کے رن ویز کو پیشہ ورانہ معیار اور اعلیٰ حفاظتی تقاضوں کے مطابق قرار دیا گیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں