لاہور : گرین ٹاؤن کی نواز کالونی شبیر چوک میں گھر سے شادی شدہ خاتون کی گلا کٹی لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق لاش کی شناخت 26 سالہ مقدس کے نام سے ہوئی، مقتولہ کو چھریوں کے وارسے قتل کیا گیا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاش مردہ خانہ منتقل کر دی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ مقتولہ 2 بچوں کی ماں تھی، ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ گھریلو جھگڑے پر اس کے دیور نے قتل کیا ۔
پولیس اورفرانزک ٹیم نےشواہد اکٹھےکرکےمختلف پہلوؤں پرکارروائی کاآغازکردیا۔