اسلام آباد: سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کہا ہے کہ میں نے زندگی میں کبھی نوازشریف اور شہبازشریف کو کرپٹ نہیں پایا، پارٹی چھوڑنے کے بعد بھبی نوازشریف اور شہبازشریف پر کرپشن کا الزام نہیں لگایا۔
انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں کے پاس وافر مقدار میں پیسا ہے، صوبوں میں وفاق سے زیادہ اچھے اے سی اور ڈی سی کے دفاترزہیں۔
زندگی میں کبھی نوازشریف اور شہبازشریف کو کرپٹ نہیں پایا۔ پارٹی چھوڑنے کے بعد نوازشریف اور شہبازشریف پر کرپشن کا الزام بھی نہیں لگایا۔
شہبازشریف 4سال سے حکومت میں ہیں، لیکن معیشت نہیں بڑھ رہی۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 10سال سے کہہ رہا ہوں کہ این ایف سی پر نظر ثانی کریں۔
پی ایس ڈی پی میں 4 ہزار ارب روپے وفاق کا خرچ کررہے ہیں، پی ایس ڈی پی 500ارب کم کرنا چاہیے کیو نکہ آپ کے پاس پیسا نہیں ہے۔
60، 60 فیصد کمپنیوں اور 40فیصد تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس لے رہے ہیں۔ 110 روپے فی لیٹر پیٹرول پر ٹیکس لے رہے ہیں۔
پاکستان میں فی کس انکم 10سال سے کم ہورہی ہے۔ملکی برآمدات نہیں بڑھیں گی تو ترسیلات زر بھی بڑھنا مشکل ہوں گے اور ملک قرضوں پر ہی چلے گا۔ہم قرضوں پر خوشیاں مناتے ہیں، ایک ملک سے قرض لے کر دوسرے کو دے دیتے ہیں، پھر خوش ہوتے ہیں۔
آج پاکستان کی پوری دنیا میں عزت ہے ،اس کا معاشی تعلقات کی مد میں فائدہ اٹھانا چاہیے۔
جب ملک میں بجلی گیس مہنگی ہوگی تو آمدن کیسے بڑھے گی، پھر ترقی کہاں سے آئے گی؟