ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک کے مختلف شہروں میں بارش، دیوار گرنے سے 3 افراد زخمی، مزید بارشوں کی پیشگوئی

لاہور: ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارشوں نے موسم کا مزاج بدل دیا ہے جس سے شہریوں کو گرمی کے دوران راحت ملی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورت کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسے جس سے فضا خوشگوار ہو گئی۔ بارش کا یہ سلسلہ شمالی وزیرستان، گجرات، لودھراں اور وہاڑی سمیت بورے والا، رحیم یار خان اور راجن پور تک پھیلا ہوا ہے۔

ان علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے برسوں سے جاری گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آئی ہے۔

شدید بارش کے باعث کچھ مقامات پر حادثات بھی پیش آئے ہیں۔ جہانیاں میں بارش کے دوران ایک مکان کی دیوار گرنے سے 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ انتظامیہ امدادی کارروائیوں میں مصروف عمل ہے۔

اُدھر سندھ کے اضلاع قمبر شہدادکوٹ، سکھر اور شکارپور میں بھی بادل کھل کر برسے ہیں۔ تیز بارش کی وجہ سے نکاسی آب کا نظام متاثر ہوا، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

گھوٹکی اور اوباڑو میں تیز آندھی کے بعد ہونے والی ہلکی بارش نے موسم کو مزید خوشگوار کردیا۔

محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

موسمیاتی ماہرین نے مزید کہا کہ اسلام آباد، پنجاب کے مختلف اضلاع، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں مزید بارش ہو سکتی ہے۔ شہری نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں