ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم نے تیسری جنگ عظیم روکی ہے، 100 سال کی ڈپلومیسی سے بھی یہ کامیابی نہیں مل سکتی تھی: مصطفیٰ کمال

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنی سفارتی کوششوں کے ذریعے ایک بڑی عالمی جنگ کو روکنے میں کردار ادا کیا، جو ان کے بقول صدی بھر کی ڈپلومیسی سے بھی ممکن نہ تھا۔

قومی ادارہ برائے صحت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی اللہ کی مدد سے حاصل ہوئی اور آج پاکستانی پاسپورٹ کو بھی عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ قیادت نے ایسے اقدامات کیے ہیں جن سے عالمی سطح پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

وزیر صحت نے بتایا کہ تونسہ میں رواں سال ایچ آئی وی کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا، جبکہ جو کیس رپورٹ ہو رہے ہیں وہ 2024 کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بھی ایچ آئی وی کا کوئی آؤٹ بریک نہیں ہوا، مجموعی طور پر 618 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 210 کا تعلق اسلام آباد سے ہے، جبکہ باقی کیسز دیگر علاقوں سے آنے والے افراد کے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایچ آئی وی کے خطرات بدستور موجود ہیں اور اس کی روک تھام کے لیے گلوبل فنڈ مالی معاونت فراہم کر رہا ہے۔ 2024 سے 2026 کے لیے 65 ملین ڈالر مختص کیے گئے، جن میں سے 3.9 ملین ڈالر حکومت کو ملے جبکہ باقی رقم این جی اوز، نئی زندگی اور یو این ڈی پی جیسے اداروں کے پاس ہے، جس پر حکومتی نگرانی محدود ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں