ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جسٹس خادم حسین سومرو کی ممکنہ سندھ ہائیکورٹ واپسی کی چہ مگوئیاں

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج خادم حسین سومرو کی ممکنہ طور پر سندھ ہائیکورٹ واپسی (ٹرانسفر) کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ججز کی ممکنہ ٹرانسفر سے متعلق معاملات پر سماعت کے اختتام پر جسٹس خادم حسین سومرو نے کمرہ عدالت میں موجود وکلا اور سائلین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب کا بہت شکریہ۔

خیال رہے کہ اس حوالے سے اہم پیش رفت کا امکان آج سپریم کورٹ میں ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس سے جڑا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس خادم حسین سومرو کو فروری 2025 میں سندھ ہائیکورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ منتقل کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں