ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کمبوڈیا کی جیلوں میں پاکستانی قیدی، فوری سفارتی اقدامات کا مطالبہ

اسلام آباد: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، جہاں کمبوڈیا کی جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی حالتِ زار پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور ان کی فوری رہائی کے لیے حکومتی سطح پر اقدامات کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سید آغا رفیع اللہ جو پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانی و انسانی حقوق کے سربراہ ہیں، کمبوڈیا میں متعدد پاکستانی شہری انتہائی نامساعد حالات میں بے یار و مددگار قید ہیں۔

انہوں نے اس حوالے سے سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ کو باضابطہ مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں کمبوڈیا کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی صورت حال پر گہری تشویش ظاہر کی گئی ہے، کئی پاکستانی شہری سخت اور غیر انسانی حالات میں قید ہیں، جنہیں فوری توجہ اور مدد کی ضرورت ہے۔

آغا رفیع اللہ نے وزارت خارجہ پر زور دیا ہے کہ وہ کمبوڈیا میں محبوس پاکستانیوں کی رہائی کے لیے فوری سفارتی اقدامات کرے اور ان کی بحفاظت وطن واپسی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اپنے خط میں اس بات کا بھی ذکر کیا کہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز کے ذریعے ان قیدیوں کی حالت مزید تشویشناک دکھائی دے رہی ہے، جس سے معاملے کی سنگینی میں اضافہ ہوا ہے۔

پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ نہ صرف اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر اٹھائے بلکہ کمبوڈیا کی حکومت کے ساتھ مؤثر رابطہ کر کے ان پاکستانیوں کو قانونی اور انسانی مدد فراہم کرے۔

آغا رفیع اللہ نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے کردار کو بھی سراہا تے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے مصالحتی کوششیں قابلِ تحسین ہیں، عالمی امن کے قیام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں مثبت پیش رفت ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں