ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی ایم ایف کا لیوی میں کمی پر مشروط اتفاق؛ صنعتی صارفین کیلیے گیس سستی ہونے کا امکان



اسلام آباد:

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی جانب سے گیس پر عائد لیوی میں کمی کی تجویز سے مشروط طور پر اتفاق کر لیا ہے، جس کے بعد صنعتی صارفین کے لیے گیس سستی ہونے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے صنعتی صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں کمی کی تجویز سے اتفاق کے نتیجے میں کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی میں 30 سے 60 فیصد تک کمی متوقع ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف نے گیس لیوی کے نئے فارمولے سے بھی اتفاق کیا ہے، جو وزارت توانائی کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا۔ اس نئے فارمولے کے تحت ٹیرف اب اوسط بنیاد پر مقرر کیا جائے گا جبکہ اس سے قبل لیوی کو پیک آورز سے منسلک کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق لیوی میں کمی کے ساتھ یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ نیشنل گرڈ سے بجلی کی طلب کم نہیں ہونی چاہیے اور اگر بجلی کی طلب میں کمی واقع ہوئی تو لیوی دوبارہ بڑھائی جا سکتی ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ گیس لیوی کا بنیادی مقصد صنعتوں کو گرڈ پر لانا ہے۔

واضح رہے کہ مہنگی بجلی کے باعث صنعتوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اس وقت کیپٹو پاور پلانٹس پر 1343 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو لیوی عائد ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں