ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بحرین جانے والے 23 مسافر آف لوڈ، جعلی معلومات اور دستاویزات کی کمی سامنے آگئی

بحرین کے لیے ورک ویزا پر روانہ ہونے والے 23 مسافروں کو امیگریشن حکام نے آف لوڈ کر دیا، ابتدائی تحقیقات میں ان کے بیانات مشکوک ثابت ہوئے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافروں نے ابتدا میں دعویٰ کیا کہ انہیں روزگار رشتہ داروں کے ذریعے ملا، تاہم تفصیلی جانچ پڑتال کے دوران ان کے بیانات غلط اور گمراہ کن نکلے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بعد ازاں مسافروں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ایجنٹس کے ذریعے بیرون ملک ملازمت حاصل کی، جبکہ تمام افراد کی ایک ہی پرواز میں بکنگ بھی مشکوک انداز میں کی گئی تھی۔

ایف آئی اے کے مطابق مسافر اپنے کام کی نوعیت اور ملازمت کی تفصیلات بتانے میں ناکام رہے اور کسی کے پاس بھی فارن سروس ایگریمنٹ موجود نہیں تھا، جس پر انہیں آف لوڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ترجمان نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بیرون ملک سفر سے قبل تمام قانونی تقاضے مکمل کریں اور امیگریشن کلیئرنس یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں