رباط: مراکش میں جاری مشترکہ فوجی مشقوں ’افریقن لائن 2026‘ کے دوران 2 امریکی فوجی لاپتہ ہو گئے ہیں۔
میڈیاذرائع کے مطابق امریکی فوج کی افریقہ کمانڈ (افری کوم) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز مراکش کے جنوب مغرب میں واقع ’کیپ ڈرا ٹریننگ ایریا‘ میں پیش آیا، جو بحرِ اوقیانوس کے ساحل کے قریب واقع ہے۔ دونوں فوجی اہلکار ’افریقن لائن‘ نامی سالانہ فوجی مشقوں میں مصروف تھے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا، مراکش اور مشقوں میں شریک دیگر اتحادی ممالک نے مشترکہ طور پر لاپتہ فوجیوں کو تلاش کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔ امریکی فوج کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اہلکاروں تلاش کا عمل جاری ہے۔
واضح رہے کہ ’افریقن لائن‘ براعظم افریقہ میں امریکا کی سب سے بڑی سالانہ مشترکہ عسکری مشق ہے، جو 2004 سے باقاعدگی سے منعقد ہو رہی ہے۔