ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک کے بیشتر حصوں میں آج بھی موسم گرم رہنےکا امکان، جنوبی علاقوں شدید گرمی کی توقع

ملک کے زیادہ تر علاقوں میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرمی برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے چند علاقوں، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔

اتوار کے روز سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد اور شہید بینظیر آباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ لسبیلہ، تربت، دادو، پڈعیدن، موہنجو دڑو اور حیدرآباد میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

دیگر شہروں میں ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور میں 40 ڈگری، کراچی میں 38، لاہور میں 37، اسلام آباد، کوئٹہ اور مظفر آباد میں 34، پشاور میں 33 جبکہ گلگت میں 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں