ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 ہندوتوا پالیسیوں نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، بھارت ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے،  خواجہ آصف

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی ہندوتوا پالیسیوں نے خطے کے امن اور ترقی کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے اور یہ پالیسیاں علاقائی استحکام کی سب سے بڑی دشمن بن چکی ہیں۔

وزارتِ اطلاعات کے تحت کتاب The Battle of Truth کی تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے  وفاقی وزیر دفاع نے الزام عائد کیا کہ بھارت فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج جیسی تنظیموں کی سرپرستی کر رہا ہے، جس کے باعث خطے میں بدامنی کو فروغ مل رہا ہے، بھارتی اقدامات نے نہ صرف علاقائی امن کو داؤ پر لگا دیا ہے بلکہ ترقی کے عمل کو بھی متاثر کیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ نے کہا کہ معرکۂ حق میں پاکستان نے بیانیے اور سفارتی محاذ پر کامیابی حاصل کی، اس بیانیہ جنگ میں پاکستانی میڈیا، سوشل میڈیا اور نوجوانوں نے بھرپور کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں دنیا نے بھارت کے مؤقف کو مسترد کر دیا۔

اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عامر ریاض نے کہا کہ پاکستان آج ایک مضبوط ریاست کے طور پر کھڑا ہے اور یہ استحکام قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہوا ہے، انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کا بھارتی سیاست پر گہرا اثر ہے اور اس کا بنیادی ایجنڈا ہندوتوا نظریے کو فروغ دینا ہے۔

سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ناکام بنایا ، بھارتی وزیراعظم کے اکھنڈ بھارت کے تصور کو زمینی حقائق نے رد کر دیا ہے۔

تقریب کے اختتام پر مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان عالمی سطح پر اپنے مؤقف کو مؤثر انداز میں پیش کرتا رہے گا اور خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں