ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پولیس کی بروقت کارروائی، بنوں میں بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام

بنوں پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ضلع کو ایک بڑی ممکنہ تباہی سے بچا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود گل زمان مسجد، بنوں میرانشاہ روڈ کے قریب 10 کلو وزنی ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا گیا تھا، جسے ناکارہ بنا دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق بم نصب ہونے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا، جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطرناک آئی ای ڈی کو محفوظ طریقے سے ڈفیوز کیا۔

حکام کا کہنا ہے  کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، جس کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل جاری رکھا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں