ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے امکانات روشن ہونے کے ساتھ ہی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایشیائی منڈیوں میں پیر کے روز ابتدائی کاروبار کے دوران تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کی نمایاں کمی دیکھی گئی۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 5.1 فیصد کمی کے بعد 98.22 ڈالر فی بیرل پر آ گئی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 5.2 فیصد گر کر 91.57 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔

یہ کمی امریکا اور ایران کے درمیان مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے خاتمے کے لیے ممکنہ معاہدے کی امیدوں کے باعث سامنے آئی، اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے کی فوری تکمیل کے امکانات کو کم قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ اتوار کو سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنے نمائندوں کو ہدایت کی ہے کہ معاہدے میں جلد بازی نہ کی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں