ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میئر نیویارک ظہران ممدانی کا ایران امریکا جنگ ختم کرنے کا مطالبہ

امریکی شہر نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب گاہ ایکس پر جاری اپنے بیان میں نیویارک کے میئر کا کہنا تھا کہ تقریباً 3 ماہ قبل ایک ایسی جنگ کا آغاز کیا گیا جس کیلئے عوامی حمایت یا رائے نہیں لی گئی، تاہم اس کے تباہ کن اثرات اب عام لوگوں کی زندگیوں پر واضح طور پر محسوس کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگی فیصلوں کی قیمت ہمیشہ عوام ادا کرتے ہیں اور موجودہ صورتحال بھی اس سے مختلف نہیں۔ معاشی دباؤ کا سب سے زیادہ اثر متوسط اور کم آمدنی رکھنے والے طبقے پر پڑ رہا ہے۔

ظہران ممدانی نے اپنے بیان میں کانگریس کی منظوری کے بغیر جنگ شروع کیے جانے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اس اقدام نے قومی مالیاتی ڈھانچے پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔ جنگ کے باعث نہ صرف حکومتی اخراجات میں اضافہ ہوا بلکہ روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیا بھی مہنگی ہوگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران امریکا کشیدگی کے بعد ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ اشیائے خورونوش بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔

میئر نیویارک نے مزید لکھا کہ وہ جنگ کے آغاز کے پہلے دن سے اس پالیسی کے مخالف رہے ہیں اور آج بھی اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ اس سے مزید عدم استحکام جنم لیتا ہے، اس لیے فوری طور پر اس تنازع کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

ان کے بیان کو امریکا میں جاری سیاسی بحث کا اہم حصہ قرار دیا جارہا ہے جہاں کئی سیاسی اور سماجی حلقے بھی جنگی اخراجات اور بڑھتی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • دانیال عدنان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں