عمارت کی 12ویں منزل کی کھڑکی سے لٹکتی بچی، خوفناک ویڈیو نے دل دہلا دیے

ژانگ پنگ : عمارت کی 12ویں منزل سے لٹکتی ننھی بچی کو بروقت کارروائی کرکے بچالیا، کارروائی کے دوران  سنسنی خیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

چین کے شہر ژانگ پنگ میں ایک انتہائی خوفناک واقعہ پیش آیا جہاں 3 سالہ بچی عمارت کی 12ویں منزل کی کھڑکی کی جالی سے لٹک گئی، تاہم فائر فائٹرز کی بروقت کارروائی اور پڑوسیوں کی مدد سے اسے بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔

بچی کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، میڈیا رپورٹ کے مطابق بچی کی والدہ مبینہ طور پر گھر میں اپنی 3 سالہ بیٹی کو اکیلا چھوڑ کر سودا سلف لینے چلی گئی تھیں، اسی دوران بچی کسی طرح فلیٹ کی کھڑکی تک پہنچی اور لوہے کی جالی میں پھنس کر لٹک گئی۔

12ویں منزل کی بلندی پر معصوم بچی کو خطرناک حالت میں لٹکتا دیکھ کر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ایک سیکیورٹی گارڈ اور پڑوسی فوری طور پر مدد کے لیے پہنچے اور بچی کے نیچے ایک اسٹول تھام لیا تاکہ اگر اس کی گرفت چھوٹ جائے تو اسے ممکنہ طور پر سہارا مل سکے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز بھی موقع پر پہنچ گئے اور انتہائی احتیاط کے ساتھ ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ بعد ازاں امدادی اہلکاروں نے بچی کو کھڑکی سے بحفاظت اندر کھینچ لیا۔

کارروائی کے دوران خوش قسمتی سے بچی کو کوئی چوٹ نہیں آئی، واقعے کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین نے پڑوسیوں اور سیکیورٹی گارڈ کی فوری مدد کو سراہا، جنہوں نے ریسکیو ٹیم کے پہنچنے تک بچی کو ممکنہ حادثے سے بچانے کی کوشش کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں