جموں/جموں کے تالاب تِلو علاقے میں جمعرات کی صبح ایک نعش برآمد ہوئی، جس کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، جمعرات کی صبح مقامی لوگوں نے تالاب تِلو علاقے میں لاش دیکھی اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments