30 سے زائد ارکان اسمبلی علی امین کو دوبارہ وزیراعلیٰ بنانے کیلیے سرگرم

پی ٹی آئی میں نئے وزیراعلیٰ پختونخوا کے انتخاب کے لیے مختلف گروپ سرگرم ہوگئے

October 27, 2026 · اہم خبریں, قومی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور: پی ٹی آئی میں نئے وزیراعلیٰ پختونخوا کے انتخاب کے لیے مختلف گروپ سرگرم ہوگئے جس میں ایک گروپ نے علی امین کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو بنانے کیلئے لابنگ شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کے لیے پی ٹی آئی میں سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں، وزیراعلیٰ کے معاملے پر پی ٹی آئی کےکئی مرکزی رہنماؤں اور ایم پی ایز میں اختلاف رائے پایا جاتا ہے، چند اہم مرکزی رہنماؤں کی خواہش ہےکہ بونیر یا ہزارہ سےکسی وزیراعلیٰ بنایا جائے جب کہ 30 سے زیادہ اراکین اسمبلی علی امین گنڈاپور کو دوبارہ وزیراعلیٰ بنانےکے لیے سرگرم ہیں تاہم بانی پی ٹی آئی سے مشاورت نہ ہونےکی صورت میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب عارضی ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ جب تک بانی سے ملاقات نہیں ہوتی، پارلیمانی پارٹی کا منتخب کردہ شخص ہی وزیراعلیٰ رہےگا، پی ٹی آئی کے بیشتر اراکین نے اس متعلق الگ واٹس ایپ گروپ بھی بنایا ہے۔

دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی خیبرختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا، سہیل آفریدی نااہل ہوئے توپارٹی قیادت مشاورت سے نئے وزیراعلیٰ کا فیصلہ کرے گی، صوبےکی نمائندگی کرنےکے لیے علی امین کا نام پارلیمانی پارٹی نے پیش کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں، اراکین اسمبلی نے واٹس ایپ گروپ آپس میں رابطے بحال رکھنےکیلئےبنایا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں