پلوامہ/جنوبی ضلع پلوامہ کے تاملی ہال علاقے میں بدھ کے روز ایک نالے سے 74 سالہ معمر شخص کی لاش برآمد کی گئی۔
مقامی لوگوں نے نالے میں لاش دیکھنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
حکام نے بتایا کہ متوفی کی شناخت عبدالرحیم نجار کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثنا، موت کی وجوہات اور واقعے کے حالات کا پتہ لگایا جا رہا ہے، جبکہ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments