وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے اہم ملاقات

ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

November 8, 2026 · اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے اہم ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے اہم ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف جاتی امرا پہنچ گئے، جہاں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے پارٹی قائد کو وفاقی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

ملاقات میں حکومت کے مختلف امور اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی گفتگو متوقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں