اسپتال منتقلی اور واپسی کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
بانی پی ٹی آئی کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ، علاج کے بعد اڈیالہ جیل منتقل
راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف کا پمز اسپتال اسلام آباد میں تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا، جس کے بعد انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو طبی معائنے اور ضروری علاج کے لیے اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی معائنے اور علاج مکمل ہونے کے بعد انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔ اسپتال منتقلی اور واپسی کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔