اعجاز الحق نے صوبائی وزیر سے تلخ کلامی کے بعد ہاتھ سے لکھا ہوا استعفیٰ اسپیکر سندھ اسمبلی اویس شاہ کو دیا ، جو ابھی قبول نہیں ہوا
فائل فوٹو
کراچی : ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اعجازالحق نے ہاتھ سے لکھا ہوا استعفیٰ اسپیکر سندھ اسمبلی اویس شاہ کو دیا ، رکن سندھ اسمبلی کی سندھ اسمبلی اجلاس کے بعد ایک صوبائی وزیر سے تلخ کلامی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ اعجاز الحق کی ایم کیو ایم کے دیگر ارکان سے بھی اس معاملے پر بحث ہوئی، تلخ کلامی بڑھنے پر اُنہوں نے اپنی رکنیت سے استعفیٰ دیا۔
دوسری جانب اعجاز الحق کا استعفی اسپیکر سندھ اسمبلی نے تاحال قبول نہیں کیا، وہ اعجازالحق حلقہ 121 کراچی غربی سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔