فارن میڈیکل گریجویٹس پاکستانی ڈاکٹرز کی رجسٹریشن ایگزامینشن کے لیے نیا شیڈول جاری

فارن میڈیکل گریجویٹس پاکستانی ڈاکٹرز کی نیشنل رجسٹریشن ایگزامینشن کے لیے پی ایم ڈی سی نے نیا شیڈول جاری کر دیا۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق این آر ای اسٹیپ ٹو امتحان دسمبر اور جنوری میں 3 مرحلوں میں ہوگا، این آر ای اسٹیپ ٹو کا پہلا امتحان 12 اور 13 دسمبر کو ہو گا، دوسرا امتحانی سیشن 19 اور 20 دسمبر کو منعقد ہوگا، این آر ای اسٹیپ ٹو کا تیسرا امتحان 2 اور 3 جنوری 2027 کو ہو گا۔

پی ایم ڈی سی کے جاری کردہ لیٹر کے مطابق این آر ای اسٹیپ ٹو رجسٹریشن پورٹل 23 نومبر کو کھل جائے گا، این آر ای اسٹیپ ٹو رجسٹریشن دو دسمبر تک جاری رہے گی، تمام امتحانی مواقع استعمال کرنے والے امیدواروں کو ایک اضافی چانس دیا گیا ہے، اضافی چانس میں ناکامی پر امیدوار کو این آر ای اسٹیپ ون دوبارہ دینا ہوگا۔

این آر ای اسٹیپ ون نتائج کی ری ٹوٹلنگ کا مطالبہ منظور

دریں اثنا فارن میڈیکل گریجویٹس پاکستانی ڈاکٹرز کے نیشنل رجسٹریشن ایگزامینشن کا معاملے میں پی ایم ڈی سی نے این آر ای اسٹیپ ون کے نتائج کی ری ٹوٹلنگ کا مطالبہ منظور کرلیا۔

پی ایم ڈی سی نے این آر ای اسٹیپ ون نتائج ری ٹوٹلنگ شیڈول جاری کر دیا۔ پی ایم ڈی سی نے نمبرز کی ری ٹوٹلنگ کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں۔ 8 نومبر کو منعقدہ این آر ای اسٹیپ ون میڈیکل اینڈ ڈینٹل کے نتائج جاری کیے جا چکے ہیں۔

پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق امیدوار حاصل کردہ نمبروں کی ری ٹوٹلنگ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ امیدوار درخواست مع ایڈمٹ کارڈ یا رول نمبر سلپ کی کاپی جمع کرائیں، درخواست کے ساتھ 1200 روپے کا بینک ڈرافٹ یا پے آرڈر جمع کرانا لازمی ہو گا۔

بینک ڈرافٹ بنام نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز راولپنڈی بنوانے کی ہدایت ہے، درخواست، مطلوبہ دستاویزات ہارڈ کاپی پی ایم ڈی سی امتحانی سیکشن اسلام آباد جمع کرانا ہو گی۔ ری ٹوٹلنگ کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 نومبر مقرر کر دی گئی۔ 26 نومبر کے بعد موصول درخواستیں قابل قبول نہیں ہوں گی۔ ری ٹوٹلنگ کیلئے نامکمل درخواستیں مسترد کر دی جائیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں