سنسنی خیز واقعہ، لاشیں اسپتال منتقل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں
November 23, 2026 · اہم خبریں
بنوں کے علاقے ڈومیل کمپنی روڈ سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق تینوں مقتولین کی لاشیں ملنے کے بعد انہیں فوری طور پر خلیفہ گلنواز ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے جبکہ اس اندوہناک واقعے کے محرکات جاننے کے لیے تفتیش کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔