معمر رانا کی بیٹی ریا رانا کی شادی، باپ کی غیر موجودگی، تصاویر وائرل

پاکستانی فلموں کے معروف اداکار معمر رانا کی بیٹی ریا رانا نے علی زاہد کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کردیا۔ ریا نے سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے خاصی توجہ مل رہی ہے۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں تقریب کی سادگی اور خوبصورتی نمایاں ہے۔ نکاح کی اس تقریب میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد اور دوست احباب نے شرکت کی اور نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ریا نے سفید ریشمی شرارہ اور نفیس کڑھائی سے مزین مختصر قمیض کا انتخاب کیا، جب کہ ہلکے میک اپ اور خوبصورت جوڑے نے ان کی شخصیت کو مزید دلکش بنا دیا۔ علی زاہد سفید کرتا شلوار اور بیج رنگ کی شال میں نظر آئے۔ دونوں کے ملبوسات کے رنگوں میں ہم آہنگی تقریب کی خاص بات رہی۔

تقریب میں اداکارہ نادیہ جمیل بھی شریک ہوئیں، جو ریا کی والدہ مہناز کی قریبی ساتھی ہیں۔ انہوں نے بھی جوڑے کو مبارکباد دی۔ ریا کی بہن رانیہ سمیت دیگر اہل خانہ نے سوشل میڈیا پر محبت بھرے پیغامات اور دعاؤں کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ رانیہ نے علی زاہد کو زندگی بھر کے لیے اپنا بھائی قرار دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اداکارہ شگفتہ اعجاز، لائبہ خرم، ہمایل اور ہیرا بلیہ سمیت دیگر معروف شخصیات نے بھی ریا اور علی زاہد کو شادی کی مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ ریا رانا نے اس سے قبل 3 جنوری 2022 کو ایک پروقار تقریب میں اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا، جس میں ان کے اہل خانہ اور قریبی دوست شریک ہوئے تھے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں