چینی خلانوردوں نے تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آگئی
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں، خلا میں ذیشان علی نے علامہ اقبال کا شعر سنا دیا
اسلام آباد: پاکستانی ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی نے چینی خلائی اسٹیشن تیانگونگ میں علامہ محمد اقبال کا مشہور شعر سنا دیا۔
انہوں نے زمین پر موجود لوگوں کے نام اپنے پیغام میں شاعرِ مشرق کا یہ شعر پہلے اردو اور پھر چینی زبان میں سنایا:
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں
ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں
شعر مکمل ہونے پر ان کے ساتھ موجود چینی خلانوردوں نے تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا اور ایک دوسرے کو گلے لگا کر اس کامیابی کا جشن منایا۔
Wing Commander Mohammad Zeeshan Ali at China’s Tiangong Space Station, he is first ever foreign astronaut to board Tiangong Space Station & first ever Pakistani to travel to space, he is a part of 3x crew of China’s Shenzhou-24 mission 🇨🇳 🤝 🇵🇰 pic.twitter.com/b1IHk8YkCT
— Pakistan Strategic Forum (@ForumStrategic) November 25, 2026
ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی چین کے مشن شینژو-24 (Shenzhou-24) کے ذریعے چینی خلائی اسٹیشن تیانگونگ پہنچے ہیں۔ وہ تین رکنی عملے کا حصہ ہیں اور خلا میں سائنسی تجربات انجام دیں گے۔