نئے انتظامی یونٹس کا قیام، کمشنر کراچی کو درخواست جمع، سکیورٹی تعاون طلب
ایم کیو ایم کی جانب سے کمشنر کراچی کو جمع کروائی گئی درخواست کے بعد کا منظر۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے 29 نومبر کو کراچی میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے معاملے پر شاہراہِ فیصل پر ایک بڑی ریلی اور مزارِ قائد سے متصل باغِ جناح میں عوامی جلسے کا باضابطہ فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی طحہٰ احمد خان نے کمشنر کراچی کو تحریری درخواست جمع کرا دی ہے۔
دستاویز کے مطابق ایم کیو ایم نے ض ضلعی انتظامیہ سے استدعا کی ہے کہ شارع فیصل پر ریلی کے بعد باغِ جناح میں جلسے کے انعقاد کے لیے فوری طور پر این او سی جاری کیا جائے۔ درخواست میں پُرامن اجتماع کو یقینی بنانے کے لیے انتظامی اور سکیورٹی تعاون کی درخواست بھی کی گئی ہے۔
پارٹی قیادت کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ جلسے اور ریلی کے دوران تمام قانونی ضوابط، ٹریفک پلان اور سکیورٹی پروٹوکولز کی سختی سے پابندی کی جائے گی۔ اس حوالے سے ایم کیو ایم نے اپنی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے تاکہ تمام امور خوش اسلوبی سے طے پائیں۔