اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر سینیٹ الیکشن میں9 ممبران صوبائی اسمبلی ووٹر ڈالنے کے اہل نہیں ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی کے 7 اور پنجاب اسمبلی کے2 اراکین کی رکنیت 15 اکتوبر2017 سے تاحال معطل ہے اور تفصیلات جمع نہ کروانے تک اراکین کی رکنیت معطل رہے گی۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات 2018 ء کیلئے ووٹر رفہرستیں متعلقہ ریٹرننگ افسران کو بھجوادی ہیں۔ رکن سندھ اسمبلی محمد اسماعیل راہو‘ مخدوم خلیل الرحمن ‘ ثانیہ ‘محمدکامران‘ رخسانہ پروین‘ ارم عظیم فاروقی‘ بلقیس مختار بھی معطل ہونے کے باعث ووٹ کاسٹ کرنے کی اہل نہیں جبکہ پنجاب اسمبلی کے رکن سردار محمد جمال لغاری اور عبدالمجید نیازی بھی ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔

