English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مہاجروں کے راستے میں کانٹے بچھانا نہیں ہٹانا چاہتا ہوں مصطفی کمال

اپنے فائدے کے لیے کسی قومیت کا نام استعمال نہیں کرینگے
پاکستانیت کی سوچ کے ذریعے ہی کراچی پروان چڑھے گا
اپنی لڑائیوں کو ختم کئے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہم اپنے فائدے کے لیے کسی بھی قومیت کا نام استعمال نہیں کریں گے مہاجر کا نعرہ لگا کر تمام قومیتوں کو مہاجروں کا دشمن نہیں بنائوں گا۔ میں مہاجروں کے راستے میں کانٹے بچھانا نہیں ہٹانا چاہتا ہوں۔ پی ایس پی اس لیے نہیں بنائی کہ اپنے مفادات کی خاطر دوسری قومیتوں کو مہاجروں کا دشمن بناکر اپنے مقاصد حاصل کروں، پاکستانیت کی سوچ کے ذریعے ہی کراچی ترقی کرے گا تو پاکستان بھی خوشحال ہوگا جب تک ہم اپنی اصلاح نہیں کریں گے اور اپنی غلطیوں کو تسلیم نہیں کریں گے اور اپنی برائیوں کو ختم نہیں کریں گے اس وقت تک ہم آگے نہیں بڑھ سکتے کیونکہ اصلاح کے بغیر بہتری اور ترقی نہیں ہوسکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد ٹائون میں واقع نگینہ اسکوائر حیدری مارکیٹ میں پی ایس پی کے تمام مرکزی شعبہ جات اور کراچی کے تمام ٹائونز کے ذمہ داران کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی، سیکریٹری جنرل رضا ہارون، انیس ایڈووکیٹ، ڈاکٹر صغیر احمد، وسیم آفتاب و دیگر بھی موجود تھے۔ سید مصطفی کمال نے کہا کہ جس مشن و مقصد کے لیے جدوجہد کررہے ہیں وہ ایک عظیم کام ہے اگر ہم اپنی سو چ کو لامحدود کرنے کے بجائے محدود کریں گے تو ہم کبھی ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتے لہٰذا ہمیں اپنی سوچ کو وسیع کرنا ہوگا جب ہم اپنی سوچوں کو نہیں بدلیں گے آگے نہیں بڑھ سکیں گے انہوں نے کہا کہ ظلم و جبر اور ناانصافی ایسی بیماریاں ہیں جو انسان کو تباہی کی طرف لے جاتی ہیں لہٰذا ہمیں ان خرابیوں کو دور کرکے ایک بہتر معاشرے کی تشکیل کرنی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے