English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بالی ووڈ اداکار ودیوت جموال شوٹنگ کے دوران زخمی

ودیوت جموال کی فلم ’جنگل ‘ اکتوبر 2019ء میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ فوٹو: فائل

ودیوت جموال کی فلم ’جنگل ‘ اکتوبر 2019ء میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ودیوت جموال شوٹنگ کے دوران خطرناک اسٹنٹ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے۔

بالی ووڈ میں بہت سے ایکشن ہیرو شوٹنگ کے دوران ناخوشگوار حادثات سے بچنے کے لیے دوسرے شخص (باڈی ڈبل یا اسٹنٹ مین) کی خدمات بھی حاصل کرتے ہیں لیکن بہت ہی کم ہیرو ایسے ہیں جو اسٹنٹ خود کرنے کو ترجیح دیتے ہیں جن میں اکشے کمار کےعلاوہ اداکار ودیوت جموال کا نام سرفہرست ہے جنہیں بالی ووڈ کے نیو ایج ایکشن ہیرو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ خبر آئی ہے کہ ودیوت اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران سر پھٹنے کی وجہ سے زخمی ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کشمیر سے تعلق رکھنے والے بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ودیوت جموال فورس، کمانڈو اور بادشاہو جیسی فلموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں وہ اپنی آنے والی فلم ’جنگل ‘ کی شوٹنگ کے دوران سر پھٹنے کی وجہ سے بُری طرح زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد دی گئی جب کہ فلم کی شوٹنگ کو دو گھنٹے تک روک دیا گیا۔

ودیوت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مداحوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے سے بہت بہتر ہوں اور جیسے ہی سر سے خون بہنا بند ہوا ہم نے شوٹنگ دوبارہ شروع کردی آپ سب کی محبتوں کا بہت بہت شکریہ۔

واضح رہے کہ ہالی ووڈ کے ڈائریکٹر چک رزیل کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’جنگل‘ میں ودیوت جموال ہاتھی کے ٹرینر کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں  جب کہ فلم اکتوبر 2019ء میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

#Exclusive: @mevidyutjammwal gets injured on the sets of his upcoming film #Junglee @jungleemovie @jungleepictures #vidyutjammwal #junglee #jungleepictures #exclusive #video #injury #stunts #bollywood #bollywoodstunts #bollywoodactor #instavideo #tagsforlike #tags4likes #zoomtv

A post shared by Zoom TV (@zoomtv) on Feb 8, 2018 at 10:25pm PST

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے