
سری دیوی کو دبئی میں ہوٹل کے کمرے میں دل کا دورہ پڑا۔۔ فوٹو: فائل
کراچی: بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کے انتقال کی خبر پر پاکستانی فنکاروں نے بھی اپنے پیغامات کے ذریعے سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کیا۔
بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کے انتقال کی خبرنے دنیا بھرمیں موجود ان کے مداحوں سمیت ساتھی فنکاروں کو افسردہ کردیا ہے وہیں پاکستانی فنکاروں کی جانب سے بھی اُن کی موت پر دکھ کا اظہار کیا گیا۔
معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے کپورخاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سری دیوی جیسی آئکن اداکارہ کے انتقال پر شدید افسردہ ہوں۔
My condolences to @BoneyKapoor Ji and the Kapoor family. Deeply saddened to loose an icon like #Sridevi Ji.
— Rahat Fateh Ali Khan (@RFAKWorld) February 24, 2018
حال ہی میں سری دیوی کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’مام ‘میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سجل علی نے انسٹا گرام پر سری دیوی کی موت پر افسوس کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ’میں نے ایک بار پھر اپنی ماں کو کھو دیا ہے۔
A post shared by Sajal Ali Firdous (@sajalaly) on Feb 24, 2018 at 11:51pm PST
ماہرہ خان نے لیجنڈ اداکارہ کے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ ہمیشہ زندہ رہیں گی‘‘۔
So grateful to have grown up and lived in the times of #sridevi . Thank you for the movies, thank you for the magic. You shall live on forever.. pic.twitter.com/jS2YJU1zoq
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) February 25, 2018
صبا قمر نے کہا کہ ہم آپ کو ہمیشہ یاد کریں گے۔
R.I.P legend We’ll miss you ?? @sridevi.kapoor #sabaqamar #sridevi
A post shared by Saba Qamar (@sabaqamarzaman) on Feb 24, 2018 at 1:22pm PST
گلوکار و اداکار علی ظفر نے کہا کہ آپ نے اپنے جانے کے بعد حسین یادیں اور آنکھوں میں آنسوں چھوڑ دیئے ہیں۔
Rest in peace #Sridevi ji. You have left us with great memories of joy and tears.
— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 25, 2018
عمران عباس نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ایک عظیم سپر اسٹار کو کھودینے کا ’صدمہ‘ دل توڑ دینے والا ہے۔ ان کا حسن، مسکراہٹ، اداکاری ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
The "SADMA” of losing this ultimate superstar is heart wrenching .Her smile, beauty, acting, aura and those "NIGAAHAIN” will be missed forever. pic.twitter.com/9Y6S5qXt9w
— Imran Abbas (@ImranAbbas) February 24, 2018
عدنان صدیقی نے کہا کہ میں سری دیوی کی موت پر اب تک صدمے میں ہوں اور میرے پاس جذبات کا اظہار کرنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں۔
A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1) on Feb 24, 2018 at 1:44pm PST
