کراچی میں نیب افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ بدعنوانی کے کینسر کی جڑیں کاٹنا ہوں گی۔ کیسز کی تفتیش میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی
۔جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ احتساب سب کیلئے پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں، کسی سیاسی جماعت یا فرد سے انتقام پر یقین نہیں رکھتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیب افسران کسی دباؤ اور سفارش کو خاطر میں نہ لائیں اور قانون کے دائرے میں رہ کر کام کریں۔ بدعنوان عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔
