قوم کو شعور آنا چاہئے کہ شریفوں کے علاوہ ن لیگ میں کوئی ان کی جگہ آئے، سربراہ عوامی لیگ
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بعد اب شہباز شریف کی بھی باری لگی ہے قوم کو شعور آنا چاہئے کہ کیا شریفوں کے علاوہ پوری مسلم لیگ (ن) میں ایک بندہ بھی ایسا نہیں جوکہ شریفوں کی جگہ آئے۔ منگل کے روز نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے اپنے تحفظات کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کرپٹ ہیں ابھی15 دن یا مہینے کے بعد فیصلے آنے والے ہیں اب نواز شریف کے بعد شہباز شریف کی بھی باری آئیگی لیکن اب قوم میں بھی شعور آنا چاہئے کہ مسلم لیگ (ن) میں ان شریفوں کے علاوہ کوئی ایسا بندہ نہیں جو آگے آسکے۔

