ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھی گلوکار کو اغواء کاروں سے بازیاب کرالیا گیا

جگر جلال کو ساتھیوں سمیت اغواء کرلیا گیا تھا، پولیس کا گڑھی تیغو میں کامیاب آپریشن
آئی جی سندھ کی اے آئی جی سکھر، ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ان کی ٹیم کو شاباش
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مغوی سندھی گلوکار جگر جلال کو ساتھیوں سمیت بازیاب کرا لیا گیا، ایڈیشنل آئی جی سکھر ڈاکٹر جمیل کے مطابق گلوکار جگر جلال کو لے کر پولیس پارٹی شکارپور پہنچ گئی۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ کے مطابق لوک گلوکار کی بازیابی ڈاکوئوں کے خلاف کامیاب آپریشن کے بعد ہوئی، آپریشن گڑھی تیغو کے علاقے میں کیا گیا۔ ادھر آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے گلوکار اور اس کے ساتھیوں کی بازیابی پر ایڈیشنل آئی جی سکھر، ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ان کی ٹیمز کو شاباش دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن میں شہید ڈی ایس پی کی جرأت و بہادری کو خراج عقیدت اور سیلوٹ پیش کرتا ہوں، جرائم کے خلاف پولیس کی کارکردگی اور جذبہ لائق ستائش وتعریف ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں